ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضلع شمالی کینرا سمیت ساحلی علاقے میں 16ستمبر تک جاری رہے گی بھاری برسات۔ جاری کیا گیا ریڈ الرٹ

ضلع شمالی کینرا سمیت ساحلی علاقے میں 16ستمبر تک جاری رہے گی بھاری برسات۔ جاری کیا گیا ریڈ الرٹ

Mon, 14 Sep 2020 22:14:02    S.O. News Service

کاروار،14؍ستمبر (ایس او  نیوز) محکمہ موسمیات نے بشمول شمالی کینراپورے ساحلی علاقے  کے تینوں اضلاع میں آئندہ دو دنوں تک بھاری برسات ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ 

خیال رہے کہ جنوبی کینرا، اڈپی ، شمالی کینرا سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں گزشتہ ایک ہفتے سے بھاری برسات ہورہی ہے اور کئی مقامات پر سیلابی کیفیت دیکھنے کو ملی ہے۔کرناٹکا اسٹیٹ نیچرل ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر کے ریٹائرڈ   ڈائریکٹر ڈاکٹر سرینواس ریڈی نے بتایا کہ اب  بھی ساحلی علاقے  مانسون کے لئے بہت ہی سازگار ماحول پیدا ہونے کی وجہ سے ان اضلاع میں  16ستمبر تک موسلا دھار بارش جاری رہنے کی توقع  ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  پیر  کے دن خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ گرنے کی وجہ سے موسم بدل جائے گا اور  بھاری برسات ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے ۔ پھر موسم کی یہ کیفیت آندھرا پردیش کے ساحل کی طرف مڑ جائے گی۔ایسے میں شمالی کرناٹکا کے اندرونی علاقوں میں بھی تیز بارش ہو سکتی ہے۔پھر اس کے بعد  21ستمبر سے پھر ایک بار موسم بدل جائے گا اور ساحلی علاقے میں دوبارہ تیز برسات ہونے کی گنجائش موجود ہے۔
 


Share: